فراہم کنندگان کے لیے ٹیلی ہیلتھ تجاویز

کیا آپ فاصلاتی طور پر نفسیاتی نگہداشتِ صحت یا سماجی سروسز فراہم کر رہے ہیں؟ شہری اور ریاستی ایجنسیوں کی رہنمائی سے رجوع کریں – پھر COVID-19 کی عالمی وباء کے دوران نیویارک شہر کے خاندانوں کو معیاری ٹیلی ہیلتھ کی فراہمی پر، مندرجہ ذیل تجاویز دیکھیں، جنہیں فراہم کنندگان اور وکلاء کی مدد سے تشکیل دیا گیا۔

 

اپنی جگہ کو ترتیب دیں۔

اس جگہ کے بصری اور صوتی پس منظر کو جانچیں جہاں آپ سیشنز کا انتظام کریں گے۔ اگر پس منظر میں توجہ بھٹکانے والی چیزیں ہوں گی تو ایک پرائیویسی اسکرین اور/یا ہیڈفونز لگانے پر غور کریں۔ اگر ممکن ہو، تو کسی ایسی جگہ پر کام کریں جہاں سے آپ دن کے اختتام پر جا سکیں۔

 

ٹیلی ہیلتھ حکمت عملیوں کی مشق کریں۔

اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرضی کردار ادا کرنے کے سیشنز کے ذریعے اپنی آن لائن تھراپی کی صلاحیتوں کو مزید پختہ کریں۔ اپنے انٹرنیٹ کی مربوطی کی جانچ کریں اور ترجیحی ڈیوائسز کی شناخت کریں۔ اگر ضروری ہو، تو درخواست کی رسائی پذیری کی خصوصیات کا جائزہ لیں جیسا کہ معذوری کے حامل اہلِ خانہ کی معاونت کے لیے اسکرین پر چلنے والا ضمنی متن اور اسکرین ریڈنگ۔ اس ویب سائٹ کے لیے رسائی پذیری کا ایک مینو ذیلی دائیں کونے پر ظاہر ہونے والے آئیکن پر کلک کر کے فعال کیا جا سکتا ہے۔

 

عالمی وباء اور نسلی انصاف پر جاری تحریک کے متعلق بات کرنے کی تیاری کریں۔

بیماری کے پھیلاؤ اور صدماتی واقعات کی صورت میں پیش آنے والے دباؤ کے عمومی ردعمل میں نیند آنے، بھوک لگنے میں تبدیلیاں، اور جسمانی علامات شامل ہیں۔ غیر یقینی اور بے سکونی کی کیفیات سے مقابلہ کرنے والی حکمت عملیوں سمیت اس حوالے سے بات کرنے کے لیے تیار رہیں کہ جذباتی بہبود کس طرح سے برقرار رکھی جائے۔ یہ خدشات جاری رہنے والے اور متعدد سیشنز کا مرکز ہو سکتے ہیں۔

 

میں ورچوئل سیشنز میں کیسے منتقلی اختیار کر سکتا/سکتی ہوں؟

ٹیلی ہیلتھ کے متعلق خاندان تک رسائی حاصل کریں۔

ملاقات مقرر کرواتے ہوئے، واضح کریں کہ کیسے آپ کی ایجنسی کی سروسز ورچوئل ترسیل پر منتقل ہو گئی ہیں اور ہماری خاندانوں کے لیے ٹیلی ہیلتھ تجاویز کا اشتراک کرنے کی پیشکش کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ خاندان کے فرد کی جانب سے ٹیکنالوجی تک رسائی اور ان کی جانب سے استعمال کی جانے والی ڈیوائس کی قسم کے حوالے سے ان سے رابطے میں ہیں۔ اگر ضروری ہو، تو ضروری ڈیوائسز حاصل کرنا سے ان کی معاونت کریں۔

 

خاندانوں کے لیے ٹیلی ہیلتھ تجاویز کے لنک کا اشتراک کریں۔

خاندانی فرد سے پوچھیں کہ آیا وہ تجاویز کا لنک ٹیکسٹ میسج یا ای میل کے ذریعے وصول کرنے کو ترجیح دیں گے، اور اسے کال سے کم از کم ایک دن پہلے بھیجنے کا ارادہ کریں۔ اس ویب سائٹ کی تمام معلومات نیویارک شہر کی 11 سرکاری زبانوں میں دستیاب ہیں اور یہاں یہاں حاصل کی جا سکتی ہے۔ موزوں ترجمے کے لنک کا اشتراک کریں۔

خاندانوں کے ساتھ اس ویب سائٹ کا اشتراک کرتے ہوئے بلا جھجھک اس زبان کا استعمال کریں:

ہائے [نام]،

کل ہماری کال سے قبل، ٹیلی ہیلتھ کے متعلق کچھ معلومات پیش ہیں۔ اگر تیاری کرنے کے سلسلے میں آپ کے کوئی سوالات ہیں، تو اس ویب سائٹ (familypathways.nyc/telehealth-tips-for-families-urdu) پر اس حوالے سے کارآمد معلومات شامل ہیں کہ تیاری کیسے کرنی ہے اور کال پر کیا رونما ہو گا۔ جب ہم بات کریں گے تو ہم ایک ساتھ ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ اگر اس سے پہلے آپ کے کوئی سوالات ہیں یا اپنی ٹیکنالوجی کو ترتیب دینے کے حوالے سے معاونت کی ضرورت ہے، تو براہ کرم مجھے مطلع کریں۔

 

اس بات کو واضح کریں کہ آپ ویب سائٹ کا اشتراک کیوں کر رہے ہیں۔

جب آپ لنک کا اشتراک کرتے ہیں، تو خاندان کے فرد کو واضح کریں کہ آپ یہ کیوں بھیج رہے ہیں۔ آپ صفحے کے بالائی حصے پر مشمولات کے جدول میں موجود سیکشن کے نام پر دائیں کلک کر کے، اور "لنک کا پتہ کاپی کریں" کو منتخب کر کے کسی مخصوص سیکشن کا لنک بھیج سکتے ہیں (جیسا کہ "میرے کیا حقوق ہیں؟")۔

 

ایک ساتھ مل کر ویب سائٹ کا جائزہ لیں۔

اگر خاندان کے فرد کے سیشن میں لاگ ان کرنے یا ترتیب دینے کے متعلق کوئی سوالات ہیں، تو سیشن سے قبل مزید ہدایت لینے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ پھر، میٹنگ کے دوران ایک ساتھ مواد کا جائزہ لینے کے لیے وقت نکالیں۔

 

میں خاندانوں کی ان کی مقررہ ملاقات کے لیے تیار ہونے میں کیسے مدد کروں؟

حدود سے آغاز کریں۔

یقینی بنائیں کہ سروسز حاصل کرنے والے خاندانی افراد یہ جان لیں کہ کیا توقع رکھنی ہے۔ اس حوالے سے واضح حدود متعین کریں کہ کس نے کب بات کرنی ہے اور ایسا کیا کیا جائے کہ توجہ کم سے کم بٹے (جیسے اطلاعات کو خاموش کرنا)۔ نوٹ کریں کہ کمرے میں کون کون موجود ہے۔

 

یقینی بنائیں کہ آپ ایک دوسرے کو سن اور دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ کو کسی قسم کی تکنیکی خرابیوں کا پتا چلتا ہے، تو اسی وقت ان کی نشاندہی کریں۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی ایسی صوتی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جس سے ایک دوسرے کی آواز کٹ رہی ہے، تو ہر بار بات کرنے کے بعد ایک مختصر وقفہ لینے کا مشورہ دیں۔ اگر پس منظر کے شور کی وجہ سے خاندان کے کسی فرد کو سننے میں مشکل پیش آتی ہے، تو انہیں بات کرنے کے لیے کوئی خاموش جگہ تلاش کرنے کے لیے کہیں۔ معذوریوں کے حامل افراد کی رسائی پذیری میں بہتری لانے کے لیے، اسکرین پر نظر آنے والی ضمنی متن کی خصوصیت یا رسائی پذیری کے دیگر ذرائع استعمال کریں۔

 

مختلف پلیٹ فارمز کا استعمال عمل میں لائیں۔

خاندانوں کو ایک سے دوسرے سیشن کے لیے مختلف اپلیکیشنز یا رابطے کے طریقہ کاروں کے استعمال کی ضرورت محسوس ہو سکتی ہے۔ ویڈیو کالنگ میں خاندانی افراد کے لیے آسانی پیدا کرنے کے لیے، سیشن کا آغاز فون پر کرنے کی کوشش کریں اور سیشن میں آگے جا کر ویڈیو پر منتقل ہو جائیں۔ اگر آپ کو پریشانی نہ ہو، تو سیشنز کے مابین لاجسٹکس کو مربوط کرنے کے لیے ٹیکسٹنگ کے اختیار کی پیشکش کریں۔

 

ایک منصوبہ اپنائیں۔

سروس کے حقیقی منصوبے کی اہمیت کو تسلیم کریں۔ اس بارے میں گفتگو کرنے کے لیے مل کر کام کریں کہ سروس کے منصوبے کے کون سے اہداف ابھی بھی قابل عمل ہیں۔ نئے اہداف سے مطلع کرنے کی خاطر خاندان سے اس کی موجودہ ضروریات کے متعلق پوچھیں۔

 

غور و فکر کے ساتھ اختتام کریں۔

خاندان سے سیشن کی بابت رائے جاننے، اور اگر سیشن میں بہتری لانے کے لیے ان کے پاس کوئی تجویز ہے، تو اس کے متعلق جاننے کے لیے کچھ وقت محفوظ رکھیں۔ تخلیقی خیالات اور جسمانی طریقہ کار، جیساکہ تنفسی اور جسمانی ورزشیں، اکثر اختتام کے اچھے طریق کاروں میں شامل ہیں۔

 

مجھے ملاقات کس طرح سے ترتیب دینی چاہیئے؟

میں ویڈیو پر اعتماد اور ہمدردی کو کیسے قائم کر سکتا/سکتی ہوں؟

جسمانی حرکات اور اچھی گفتگو کے ذریعے اعتماد کو فروغ دیں۔ ویڈیو کالز کو مزید ذاتی شکل دینے کے لیے، اپنے کیی بورڈ سے کچھ فٹ کے فاصلے پر بیٹھنے کی کوشش کریں تاکہ اہل خانہ صرف آپ کے چہرے کے بجائے، آپ کی جسمانی حرکات کا مشاہدہ بھی کر سکیں۔ اہل خانہ کو بتائیں کہ سیشن کے نئے فارمیٹ میں آسانی لانے کے لیے آپ ان کے ساتھ کام کریں گے۔ بالمشافہ طور پر اعتماد قائم کرنے کی یکساں تکانیک کو ورچوئل نشستوں میں بھی لاگو کیا جا سکتا ہے۔ کال کے آغاز پر ان سے ان کے گزرنے والے ہفتے کے متعلق سوالات پوچھیں۔ حوصلہ افزاء معاونت فراہم کریں اور ان کے حالات کو سمجھنے کی کوشش کریں.

 

خاندان کے مختلف افراد کو ایک ساتھ مصروف عمل کرنے کے حوالے سے کچھ خصوصی تجاویز کیا ہیں؟

خاندان کے ہر فرد کی بات دھیان سے سنیں اور اس پر روشنی ڈالیں۔ اگر آپ ان کی توجہ کھو دیتے ہیں، تو آپ ورچوئل تالی، تھمبز اپ، اور واضح اشارے استعمال کر سکتے ہیں۔ خاندان کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنے بولنے کے انداز اور رفتار کو اپنانے کے لیے تیار رہیں۔

 

میں بچوں کو بہترین انداز میں کیسے مائل کر سکتا ہوں؟

خاندان سے بات کریں کہ ان کے بچے سیشن لینے کے لیے کہاں پر سب سے زیادہ پر سکون محسوس کرتے ہیں۔ خیالات کے اظہار کے لیے پراپس کو تیار رکھیں، جیسے لچک کا مظاہرہ کرنے کے لیے ربر بینڈ۔ کھیلوں، خاکہ نگاری، اور نقل و حرکت کے وقفوں کو شامل کریں۔ ایسی چیزیں ڈھونڈنے کے لیے احساسات پر مبنی کھیل کو آزمائیں جو بچے کے لیے خوشی یا غصے کے احساس کا باعث بنیں۔ سیشن کے دوران مشغولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامی ویڈیو کی پیشکیش کریں۔

 

میں ٹیلی ہیلتھ کے ذریعے نوعمروں کو کیسے مائل کر سکتا/سکتی ہوں؟

ان کے تعلیمی اہداف کی معاونت اور مسلسل اسکرین دیکھنے کی ممکنہ تھکاوٹ سے بچانے کے لیے ان کے سیکھنے کے فاصلاتی معمول سے باخبر رہیں۔ اپنے ویڈیو پلیٹ فارم پر اسکرین کے اشتراک اور اشارات نگاری کی خصوصیات سے فائدہ اٹھائیں۔ ان سے پوچھں کہ آیا ان کے پاس کوئی ایسا فن پارہ، تحریر، یا موسیقی موجود ہے جس کا وہ اشتراک کرنا چاہیں گے۔ اگر وہ ویڈیو سے بے آرامی کا اظہار کریں، تو آپ سیشن میں چیٹ کی خصوصیات کو شامل کر سکتے ہیں۔

 

میں ٹیلی ہیلتھ کے ذریعے کیسے ایک کامیاب مشغولیت تشکیل دوں؟

مزید کثرت سے رابطہ رکھیں۔

اس وقت بہت سے خاندانوں کو اضافی سہارے کی ضرورت ہے۔ خاندان کے ساتھ یہ جاننے کے لیے کہ وہ کس حال میں ہیں فون یا ٹیکسٹ کے ذریعے رابطہ رکھیں۔

 

توقعات مقرر کریں۔

خاندانوں کو یہ باور کروائیں کہ وہ کیسے آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کتنی جلدی انہیں جواب دیں گے۔ اس متعلق بات کریں کہ کون سا مواد ٹیکسٹ، ای میل، اور فون پر اشتراک کرنے کے لیے موزوں ہے۔

 

اضافی وسائل فراہم کریں۔

ذرائع اور سرگرمیوں کا مجموعہ تشکیل دینے کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کام کریں۔ سماجی معاونت بڑھانے، مثبت سوچ برقرار رکھنے، اور اہداف مقرر کرنے کی تجاویز کے ساتھ، شواہد سے آگاہ ذاتی نگہداشت کے حقائق کو شامل کریں۔ مقررہ ملاقات کے درمیان خاندانوں کو یہ وسائل مہیا کریں۔ اپنی اگلی کال کے دوران اس بارے میں بات کریں کہ انہوں نے کس طرح سے ان کا استعمال کیا۔

 

مقررہ ملاقات کے بعد میں کیسے خاندان کی مدد کر سکتا/سکتی ہوں؟

اس صفحے کے متعلق ہمیں اپنا تاثر فراہم کرنا چاہتے ہیں؟