خاندانوں کے لیے ٹیلی ہیلتھ تجاویز

عموماً لوگ اپنے سماجی سروس فراہم کنندہ یا وکیل سے بالمشافہ بات کرتے ہیں۔ ٹیلی ہیلتھ سے مراد یہ ہے کہ جب آپ نگہداشت صحت یا تھراپی ان طریقوں کی بجائے بذریعہ فون، ٹیبلٹ، یا کمپیوٹر وصول کریں۔

 

ٹیلی ہیلتھ سے کیا مراد ہے؟

ٹیلی ہیلتھ آپ اور آپ کے خاندان کو فاصلاتی طور پر سروسز وصول کرنے کے قابل بناتا ہے۔ فی الحال اس کا مطلب ہے کہ کرونا وائرس لگنے یا پھیلانے کے خطرے کے بغیر۔ کیونکہ یہ ایک پریشان کُن وقت ہے، آپ کا کیس ورکر آپ سے معمول سے زیادہ رابطہ کر سکتا ہے۔

 

 مجھے ٹیلی ہیلتھ کی سروسز کیوں فراہم کی جا رہی ہیں؟

آپ اپنے کیس ورکر سے رابطہ کرنے کے لیے فون، کمپیوٹر، یا ٹیبلٹ (جیسے ایک iPad) استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنے فراہم کنندہ یا وکیل کو بتائیں کہ کون سی ڈیوائس آپ کے لیے بہترین ہے۔ یقینی بنائیں کہ آپ کی ڈیوائس میں سیلولر ڈیٹا پلان اور/یا انٹرنیٹ کنیکشن موجود ہے۔

 

مجھے کس ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے؟

اگر آپ کا کوئی بچہ ہے جو نیویارک شہر کے اسکول میں داخل ہے:

تو آپ NYC شعبۂ تعلیم (DOE) (NYC Department of Education) سے ایک ایسا iPad ٹیبلٹ وصول کر سکتے ہیں جس پر انٹرنیٹ فعال ہو۔ اگر آپ کو ایک iPad کی ضرورت ہے، یا جو آپ نے وصول کیا تھا اس میں کوئی مسئلہ درپیش ہے، تو DOE کی خاندانوں کے لیے تکنیکی معاونت پر جائیں۔

 

اگر آپ DOE iPad کے لیے اہل نہیں ہیں:

تو اپنے کیس ورکر سے دیگر اختیارات کے متعلق بات کریں۔

 

اگر آپ کے پاس ڈیوائس موجود ہے لیکن آپ کو سیلولر ڈیٹا اور/یا انٹرنیٹ کنیکشن درکار ہے:

مزید معلومات کے لئے ، ACS ویب سائٹ پر جائیں.

 

میں ڈیوائس کیسے حاصل کر سکتا/سکتی ہوں؟

کیا آپ کی ڈیوائس میں کیمرا موجود ہے؟ اگر ہاں، تو اپنے کیس ورکر کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں کہ کون سی ویڈیو ایپلیکشن کو استعمال کرنا ہے۔

ویڈیو کال کے اختیارات میں Apple FaceTime، Doxy، Facebook ویڈیو چیٹ، Google Meet، WhatsApp، Skype، اور Zoom شامل ہیں۔ یقینی بنائیں کہ آپ نے ایپس کو اپنے کیمرا اور مائیکرو فون تک رسائی دی ہوئی ہے۔

 

Doxy استعمال کرنے کے لیے:

آپ کا فراہم کار یا وکیل آپ کو ایک تخصیصی لنک بھیجے گا جسے آپ کسی بھی ڈیوائس پر کھول سکتے ہیں۔

 

Zoom استعمال کرنے کے لیے:

پہلے، zoom.us/join پر جائیں۔ پھر، اپنے فراہم کنندہ کی جانب سے بھیجے گئے دعوتی لنک کو "میٹنگ ID یا پرسنل لنک نیم" نامی فیلڈ میں پیسٹ کریں۔ اگر آپ اپنا فون یا ٹیبلٹ استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو ایپلیکشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اپنی میٹنگ کو محفوظ رکھنے کے لیے، لنک کا اشتراک مت کریں۔

اگر آپ کی کال اسکول سے متعلقہ کسی عملے کے رکن یا DOE سروس فراہم کنندہ کے ساتھ ہے، تو آپ کو Zoom کا DOE سے لائسنس شدہ ورژن استعمال کرنے کی ضرورت ہو گی۔ Zoom کا DOE لائسنس شدہ ورژن استعمال کرنے کے لیے، DOE ریموٹ لرننگ پورٹل پر جائیں اور وہاں سے Zoom تک رسائی حاصل کریں۔

 

Skype استعمال کرنے کے لیے:

آپ skype.com پر جا کر skype کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ نیا اکاؤنٹ تخلیق کرنے کے لیے آپ کو فون نمبر یا ایک ای میل ایڈریس کی ضرورت ہو گی۔

 

میں ویڈیو کالز کیسے کروں؟

سب سے پہلے، اپنے خیالات کو ترتیب دیں۔

اگر مددگار ثابت ہو، تو سوچیں کہ آپ کس چیز کا اشتراک کرنا چاہتے ہیں اور اپنی کال کے لیے پیشگی نوٹس مرتب کر لیں۔

 

کسی قسم کی تکنیکی خرابیوں کی صورت میں ایک بیک اپ منصوبہ تیار کریں۔

کیمرہ کام نہ کرنے یا آپ کا انٹرنیٹ کنیکشن منقطع ہو جانے جیسی صورتحالوں کے لیے یقینی بنائیں کہ آپ کے فراہم کنندہ یا وکیل کے پاس آپ کا فون نمبر موجود ہو۔ اپنی کال کو شروع کرنے سے قبل، یقینی بنائیں کہ آپ کی ڈیوائس چارج شدہ ہے۔

 

اپنی کال کے لیے کوئی نجی یا پُرسکون نوعیت کی جگہ تلاش کرنے کی کوشش کریں۔

گھر پر کافی رش ہو سکتا ہے! لیکن اگر آپ کے لیے ممکن ہو، تو کوئی نجی نوعیت کی جگہ ڈھونڈ لیں۔ اگر آپ کے پاس ہیڈفونز ہیں تو ان کا استعمال کریں۔

 

اگر آپ کی کال میں آپ کے بچے شامل ہیں، تو یقینی بنائیں کہ وہ نزدیک موجود ہوں۔

آپ کے فراہم کنندہ یا وکیل کے لیے یہ بات اہم ہو سکتی ہے کہ وہ آپ کے بچے(بچوں) کو دیکھیں اور ان سے بات کریں۔ اگر آپ کا بچہ کال چھوڑ کر چلا جاتا ہے اور آپ کا/کی فراہم کنندہ یا وکیل اسے دیکھ نہیں پاتا/پاتی تو انہیں اس کے متعلق آگاہ کریں۔ اگر ویڈیو کال کے دوران آپ کا بچہ شرمیلی طبیعت کا مظاہرہ کرتا ہے یا بے آرام ہوتا ہے تو یہ ایک عام بات ہے۔ آپ چیٹ خصوصیت کے استعمال یا صرف صوتی پر منتقل ہونے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں۔

 

آپ خاندان کے دیگر افراد کو ان کی اپنی ڈیوائسز سے کال میں شامل ہونے کا کہہ سکتے ہیں۔

علیحدہ ڈیوائسز سے شریک ہونا آپ کے فراہم کنندہ یا وکیل کو انہیں زیادہ واضح انداز میں دیکھنے کے قابل بناتا ہے۔

 

مجھے کال کے لیے کس طرح تیار ہونا چاہیئے؟

اگر کال تھراپی سیشن کے لیے ہے:

آپ کا/کی فراہم کنندہ یا وکیل آپ سے اس بارے میں تبادلۂ خیال کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں کہ گھر پر آپ کس طرح سے رہ رہے ہیں، آپ کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے، اور آپ کو تناؤ یا پریشانی کا مقابلہ کرنے کے لیے تکانیک مہیا کر سکتے ہیں۔

 

اگر کال آپ کے خاندان کی حفاظت کو جانچنے کے تناظر میں ہے:

آپ کا/کی فراہم کنندہ یا وکیل ہر کمرے، اور اس کے ساتھ ساتھ مخصوص حصوں جیسے کہ کھڑکیوں اور خارجی راستوں کو دیکھنے کے لیے آپ سے پورے گھر میں چلنے پھرنے کے لیے کہہ سکتا/سکتی ہے۔

 

اگر کال آپ کے فراہم کنندہ یا وکیل کی جانب سے جانچ کرنے کے لیے ہے:

آپ کا/کی فراہم کنندہ یا وکیل گھرانے کے ہر بچے کو دیکھنے اور ان سے بات کرنے کے لیے کہہ سکتا/سکتی ہے۔ وہ کال کے دوران بچوں سے ڈرائنگز کا اشتراک کرنے یا کھلونوں سے کھیلنے کا بھی کہہ سکتے ہیں۔

 

اگر کال طالب علم کی معاونت کے لیے ہے:

آپ کا/کی فراہم کنندہ یا وکیل اسکول کے کام کے متعلق پوچھے گا/گی۔ وہ طالب علم کو درپیش دیگر مشکلات کے متعلق بھی پوچھ سکتا/سکتی ہے۔

 

کال پر کیا ہو گا؟

آپ کو رازداری کا حق حاصل ہے۔

فراہم کنندگان اور وکلاء پر لازم ہے کہ ہمہ وقت آپ کی ذاتی معلومات کی حفاظت کریں۔ اس کا اطلاق ورچوئل گفتگو پر ہوتا ہے۔ آپ اپنے فراہم کنندہ یا وکیل سے پوچھ سکتے ہیں کہ وہ کیسے آپ کی معلومات کی حفاظت کر رہے ہیں۔

 

آپ کو یہ سمجھنے کا حق حاصل ہے کہ آپ نے کس بات پر اتفاق کیا ہے (باخبر رضامندی)۔

یاد رکھیں، اگر آپ اچھا محسوس نہیں کر رہے تو آپ کو کال میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کال کو ریکارڈ کرنے سے قبل فراہم کنندگان اور وکلاء کو ہمیشہ اجازت لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

میرے کیا حقوق ہیں؟

اگر آپ تناؤ، اضطراب، یا مغلوبیت کی کیفیت سے گزر رہے ہیں، تو براہ کرم یہ جان لیں کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔

NYC Well بذریعہ فون، ٹیکسٹ، یا چیٹ، مفت، رازدارانہ طور پر نفسیاتی صحت کی معاونت فراہم کرتا ہے۔ 65173 پر "WELL" لکھ کر بھیجیں، یا (9355-692-888) پر کال کریں۔

آپ تربیت یافتہ پیشہ ورانہ رضاکاران سے بات کرنے کے لیے ریاستِ نیویارک کی COVID-19 کے سلسلے میں جذباتی معاونت کی ہیلپ لائن (9314-863-844) پر بھی کال کر سکتے ہیں۔ وہ صبح 8 سے رات 10 بجے تک، ہفتے کے سات دن، سننے، معاونت کرنے، اور دیگر حوالہ جات کی پیشکش کرنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

 

اگر مجھے، یا میرے کسی جاننے والے کو، فوری طور پر نفسیاتی صحت کی معاونت کی ضرورت ہے تو کیا ہو گا؟

اس صفحے کے متعلق ہمیں اپنا ردعمل فراہم کرنا چاہتے ہیں؟